ہندوستان: اترپردیش کی 73 نشستوں کے لئے ووٹنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i271417-ہندوستان_اترپردیش_کی_73_نشستوں_کے_لئے_ووٹنگ
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کی تہتّر نشستوں کے لئے آج ووٹنگ ہوئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش کی 73 نشستوں کے لئے ووٹنگ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کی تہتّر نشستوں کے لئے آج ووٹنگ ہوئی۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات شروع ہو گئے اور پہلے مرحلے میں ہفتے کے روز تہتّر نشستوں کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح شروع ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے لوگ وسیع پیمانے پر پولنگ مراکز پہنچے جبکہ ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنے حق رائے کا استعمال کرنے کے سلسلے میں خاصا جوش پایا جاتا ہے اور ہفتے کے روز شروع ہوئی ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاریں پائی گئیں۔

ہفتے کے روز مغربی اترپردیش کے پندرہ اضلاع کی تہتّر نشستوں کے لئے صبح جب ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو کافی بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ مراکز جاتے ہوئے دیکھے گئے۔

ہفتے کے روز کے انتخابات میں ریاستی اسمبلی کے تہتّر اراکین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔