ہندوستان: جموں و کمشیر میں جھڑپ، 6 افراد کی ہلاکت
Feb ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں کم سے کم چھے افراد ہلاک ہو گئے۔
سری نگر سے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اتوار کی علی الصبح ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں چار مسلح علیحدگی پسند اور دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس رپورٹ کے مطابق جھڑپ میں ہندوستانی فوج کے تین اہلکار زخمی بھی ہو ئے ہیں۔ اس جھڑپ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں اور ہندوستانی فوجیوں میں یہ جھڑپ, ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ سنیچر کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی مقبول بٹ کی برسی پر وادی میں عام ہڑتال اور مختلف علاقوں میں عوام نے مظاہرے کئے جن کے دوران بعض جگہوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔