کشمیر میں فوجی گشتی دستے پرحملہ تین فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i272954-کشمیر_میں_فوجی_گشتی_دستے_پرحملہ_تین_فوجی_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے کم سے کم تین فوجیوں کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فوجی گشتی دستے پرحملہ تین فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند مسلح افراد نے ہندوستانی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے کم سے کم تین فوجیوں کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کردیا۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو فوجی اہلکار گشت پر تھے کہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک اور پانچ دیگرزخمی ہو گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں اپنے گھر میں بیٹھی ایک خاتون بھی ماری گئی ہے جب کہ زخمی فوجی اہلکاروں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد ہندوستانی فوجیوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

حملہ علیحدگی پسند مسلح تنظیم حزب المجاہدین نے کیا ہے، ہندوستان

ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ علیحدگی پسند مسلح تنظیم حزب المجاہدین کے عناصر نے کیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خود حزب المجاہدین نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حزب المجاہدین کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو فون پر بتایا کہ یہ حملہ حزب المجاہدین کے اسکواڈ نے کیاہے۔

زخمیوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہے۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونےوالے ہندوستانی فوجیوں کی تعداد چار ہے۔