اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i272958-اترپردیش_اسمبلی_انتخابات_کے_چوتھے_مرحلے_کی_پولنگ
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بارہ اضلاع کی ترپن سیٹوں پر جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بارہ اضلاع کی ترپن سیٹوں پر جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن طریقے سے انجام پائی البتہ رائے بریلی اور مہوبا میں فائرنگ کے واقعات میں کچھ افراد زخمی ہوگئے اطلاعات ہیں۔

مہوبا میں سماج وادی پار ٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ رائے بریلی میں بھی فائرنگ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

مہوبا اور رائے بریلی میں سیاسی مخالفین کے درمیان فائرنگ، متعدد افراد زخمی

پرامن پولنگ کرانے کے لئے مرکزی فورسز کے دو لاکھ سیکورٹی جوان تعینات کئے گئے تھے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے صدراور وزیراعلی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ خواب دکھا کر مرکز کا اقتدار حاصل کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتر پردیش کی جنگ میں ہار مان چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور دوسرے لیڈر بے تکی تقریروں کے ذریعے انتخابات کی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جبکہ وزیراعظم نریندرمودی نے جمعرات  کو بہرائچ میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے اترپردیش میں آئندہ حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کانگریس اور سماج وادی کے اتحاد کو موقع پرستی سے تعبیر کیا۔

مغربی ریاست مہاراشٹرا میں بلدیاتی اور مقامی کونسلوں کے انتخابات کے بیشتر نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق شیوسینا نے ممبئی جیسے بڑے شہرمیں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں- بی ایم سی الیکشن کے نتیجے کے مطابق شیوسینا نے چوراسی بی جے پی نے اسّی اور کانگریس نے اکتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔