ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کا پانچواں مرحلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i273370-ریاست_اتر_پردیش_کے_اسمبلی_انتخابات_کا_پانچواں_مرحلہ
ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے جار ہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ریاست اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کا پانچواں مرحلہ

ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے پیر کو ووٹ ڈالے جار ہے ہیں۔

ہندوستانی سرکاری اور میڈیا ذرائع  کے مطابق پیر کو اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے-

پیر کو جن گیارہ اضلاع کی  باون سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہونے والی ہے ان میں مشرقی اترپردیش کے وہ اضلاع بھی شامل ہیں جن کی سرحدیں نیپال سے بھی ملتی ہیں-

نیپال کی سرحدوں کے قریب واقع اضلاع میں سیکورٹی فورس اور پیرا ملٹری فورس نے اتوار کو فلیگ مارچ کیا-

اس مرحلے میں چھے سو آٹھ امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں تینتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔

پانچویں مرحلے میں چھیانوے لاکھ خواتین سمیت ایک کروڑ چوراسی لاکھ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

پیر کو دلچسپ مقابلہ امیٹھی میں ہوگا جہاں ایک ہی راجہ کی دو رانیا ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔

امیٹھی کے راجا اور سابق مرکزی وزیر سنجے سنگھ کی دونوں بیویاں امیتا سنگھ اور گریما سنگھ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

امیتا سنگھ کو کانگریس نے میدان میں اتاراہے جبکہ گریما سنگھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹکٹ دیاہے۔

یاد رہے کہ امیٹھی کو کانگریس کا روایتی گڑھ  سمجھا جاتاہے۔