ہندوستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i273516-ہندوستان_میں_داعش_دہشت_گرد_گروہ_کا_حملہ_ناکام_بنا_دیا_گیا
ہندوستان کی ریاست گجرات کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ہندوستان کی ریاست گجرات کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست گجرات کے پولیس سربراہ جے کے بھٹ نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ گرفتار کئے جانے والے ان دونوں افراد  پر ہندوستان کے سیکورٹی ادارے نظر رکھے ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ یہ دونوں افراد  مذہبی مقامات پر حملوں کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے داعش دہشت گرد گروہ سے جڑے ہوئے تھے اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جے کے بھٹ کے مطابق یہ دونوں دہشت گرد، ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے بعد فرار ہو کر عراق و شام میں داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کو ہندوستان میں پیر جمانے اور مسائل پید کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی