ہندوستان کا میزائل تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i273790-ہندوستان_کا_میزائل_تجربہ
ہندوستان کی وزارت دفاع نے مشرقی ریاست اوڑیسہ میں اپنے جدید سپر سانک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا میزائل تجربہ

ہندوستان کی وزارت دفاع نے مشرقی ریاست اوڑیسہ میں اپنے جدید سپر سانک میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کا یہ میزائل، سولڈ فیول اور اندرونی گائیڈد سسٹم آئی این ایس سے لیس ہے جو جدید کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ اپنے ہدف کو صحیح نشانہ بنانے صلاحیت رکھتا ہے۔

ہندوستان نے گذشتہ سال نومبر میں بعض تکنیکی مسائل کی بنا پر اس میزائل کے تجربے کو موخر کر دیا تھا۔

اس سے قبل ہندوستان نے اگنی پانچ سپر سانک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ہندوستان کا یہ میزائل، ایک ٹن وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی توانائی رکھتا ہے۔

ہندوستان کے اگنی تین اور چار میزائل، ساڑھے تین ہزار کلومیٹر، دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔