ہندوستان کا میزائل تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i273900-ہندوستان_کا_میزائل_تجربہ
ہندوستان کی بحریہ نے آبدوز کلاس کالواری سے بحری جہاز کو تباہ کرنے والے اپنے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا میزائل تجربہ

ہندوستان کی بحریہ نے آبدوز کلاس کالواری سے بحری جہاز کو تباہ کرنے والے اپنے ایک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع‏ کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل تجربہ جمعرات کی صبح بحیرہ عرب میں کیا گیا۔اس سے قبل بدھ کو ہندوستان کی وزارت دفاع نے اے اے ڈی یعنی اڈوانس ایریا ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا۔اس سے قبل ہندوستان نے اگنی پانچ سپر سانک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ہندوستان کا یہ میزائل، ایک ٹن وزنی ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی توانائی رکھتا ہے۔ہندوستان کے میزائل تجربات کے بعد پاکستان نے بھی اپنے بابر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے ہیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان میزائل تجربات کی دوڑ جاری ہے۔