یوپی اسمبلی کے انتخابات کے چھٹے مرحلے کی تشہیراتی مہم ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i273928-یوپی_اسمبلی_کے_انتخابات_کے_چھٹے_مرحلے_کی_تشہیراتی_مہم_ختم
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے جمعرات کو انتخابی مہم ختم ہو گئی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • یوپی اسمبلی کے انتخابات کے چھٹے مرحلے کی تشہیراتی مہم ختم

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے جمعرات کو انتخابی مہم ختم ہو گئی-

ریاست اترپردیش میں چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لئے تشہیراتی مہم کے آخری دن سبھی اہم جماعتوں کے رہنماؤں نے ریلیوں سے خطاب کیا-

وزیراعلی اکھلیش یادو نے، جہاں بلیاں میں متعدد جلسہ عام سے خطاب کیا وہیں بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے چندولی میں ریلی سے خطاب کیا جبکہ گھورکھپور میں بی جے پی کے صدر امت شاہ نے روڈ شو کیا-

ہفتے کو مشرقی یوپی کے سات اضلاع کی انچاس سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے- ہفتے کو جن سات اضلاع میں ووٹنگ ہو گی ان میں مئو، گھورکھپور، اعظم گڑھ اور بلیا جیسے اضلاع شامل ہیں- جمعرات کو ہونے والی انتخابی مہم کے دوران اترپردیش میں حکومت کی دعویدار، تینوں ہی جماعتوں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے-

بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کہا کہ حکومت، ان کی جماعت کی بنے گی جبکہ بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے کہا کہ بی جے پی الیکشن ہار چکی ہے-

وزیراعلی اکھلیش یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کے، من کی بات کے پروگرام کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انہیں من کی نہیں، کام کی بات کرنی چاہئے- واضح رہے کہ گیارہ مارچ کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا-