ہندوستان میں ٹرین حادثہ دسیوں مسافر زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i277418-ہندوستان_میں_ٹرین_حادثہ_دسیوں_مسافر_زخمی
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے مہوبہ میں ٹرین حادثے میں دسیوں مسافر زخمی ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ٹرین حادثہ دسیوں مسافر زخمی

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے علاقے مہوبہ میں ٹرین حادثے میں دسیوں مسافر زخمی ہو گئے-

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور سے دہلی کے حضرت نظام الدین اولیا اسٹیشن جانے والی مسافرین ٹرین مہا کوشل ایکسپریس کے آٹھ ڈبے پٹری سے نیچے اتر گئے جس کے نتیجے میں دسیوں مسافرزخمی ہوگئے- یہ حادثہ جمعرات کو علی الصبح پیش آیا- بعض خبروں میں زخمی ہونے والے مسافروں کی تعداد پچاس بتائی گئی ہے جبکہ کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں دو سو مسافر زخمی ہوئے ہیں- پٹری سے نیچے اترنے والے ڈبوں میں چار ڈبے, اے سی کے تھے- ریلوے بورڈ کے ممبر محمد جمشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کے اعلی حکام حادثے کی جانچ کر کے رپورٹ پندرہ دن میں پیش کر دیں گے- زخمیوں کو جھانسی اور آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے - حادثے کی وجہ سے جھانسی الہ اباد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی اور متعدد ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیئے گئے - اس دوران کسی بھی تخریبی اقدام کی تحقیقات کے لئے اے ٹی ایس نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔