ہندوستان میں زہریلا کھانا کھانے سے دو سو سیکورٹی اہلکاروں کی حالت غیر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i277730-ہندوستان_میں_زہریلا_کھانا_کھانے_سے_دو_سو_سیکورٹی_اہلکاروں_کی_حالت_غیر
ہندوستان کی ریاست کیرالا میں ایک ٹریننگ کیمپ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو سو سیکورٹی اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں زہریلا کھانا کھانے سے دو سو سیکورٹی اہلکاروں کی حالت غیر

ہندوستان کی ریاست کیرالا میں ایک ٹریننگ کیمپ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو سو سیکورٹی اہلکاروں کی حالت غیر ہو گئی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس یا سی آر پی ایف کے کیڈٹس اور افسران نے ریاست کیرالا کے ضلع ایرنکولام میں دوپہر کے کھانے میں چاول اور مچھلی کھانے کے بعد الٹیاں کرنا شروع کر دیں-

اس کے بعد ان سبھی لوگوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا- ایرنکولام پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ کئی سیکورٹی اہلکار ابھی بھی زیرعلاج ہیں لیکن ان کی حالت میں سدھار آ رہا ہے- جبکہ آدھے سے زیادہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا- ایرنکولام کے سربراہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-