ہندوستان: کوڈنکولم ایٹمی بجلی گھر کے پہلے فیز کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278314-ہندوستان_کوڈنکولم_ایٹمی_بجلی_گھر_کے_پہلے_فیز_کا_کنٹرول
ہندوستان نے روس کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کر کے ریاست تمل ناڈو میں کوڈنکولم ایٹمی بجلی گھر کے پہلےفیز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کوڈنکولم ایٹمی بجلی گھر کے پہلے فیز کا کنٹرول

ہندوستان نے روس کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کر کے ریاست تمل ناڈو میں کوڈنکولم ایٹمی بجلی گھر کے پہلےفیز کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر دونوں ملکوں کی کمپنیوں کی جانب سے دستخط کئے گئے۔ہندوستان کا یہ ایٹمی بجلی گھر ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی توانائی کا حامل ہے۔اس سے قبل اس بجلی گھر میں پیدا ہونے والی ایک تیکنیکی خرابی کی بنا پر پہلے فیز کا کنٹرول سنبھالنے کا عمل ملتوی کر دیا گیا تھا۔ہندوستان میں ایٹمی بجلی گھر بنائے جانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے تاہم یہ ملک، سنہ دو ہزار تیئیس تک تقریبا ترسٹھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لئے کئی ایٹمی بجلی گھر بنائے جا رہے ہیں۔