ہندوستان میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278528-ہندوستان_میں_ضمنی_انتخابات_کے_لئے_پولنگ
جن 10 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں دہلی کی راجوری گارڈن، مدھیہ پردیش کی اٹیر اور باندھوگڑھ، کرناٹک کی ننجن گڈ اور گنڈلوپیٹ، آسام کی دھیماجی، ہماچل پردیش کی دھورنج، مغربی بنگال کی كاٹھی جنوبی، راجستھان کی دھول پوراورجھارکھنڈ کی لٹيپارا سیٹ شامل ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ

جن 10 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں دہلی کی راجوری گارڈن، مدھیہ پردیش کی اٹیر اور باندھوگڑھ، کرناٹک کی ننجن گڈ اور گنڈلوپیٹ، آسام کی دھیماجی، ہماچل پردیش کی دھورنج، مغربی بنگال کی كاٹھی جنوبی، راجستھان کی دھول پوراورجھارکھنڈ کی لٹيپارا سیٹ شامل ہیں۔

ہندوستان کی 9 ریاستوں میں ایک لوک سبھا اور 10ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لئے آج اتوار کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ووٹنگ کے دوران کئی علاقوں میں تشدد کی خبر ہے۔ بڈگام  اور گاندربل میں کچھ جگہوں پر سیکورٹی فورسز اور لوگوں کے مابین پتھراو ہوا آنسو گیس کے شیل داغے گئےاور فائرنگ کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک حکومت نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب آج کشمیرمیں حریت کانفرنس کی اپیل پرہڑتال کی جا رہی ہے تمام کاروباری مراکزاور دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم ہے۔