کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی فورس میں تصادم 5 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i278556-کشمیر_میں_پولیس_اور_سیکورٹی_فورس_میں_تصادم_5_ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی فورس میں تصادم 5 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے اور درجنوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق اتوار کو وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل پر محیط سری نگر کی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے آغاز کے ساتھ مختلف مقامات پر لوگوں نے مظاہرے شروع کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں تشدد پھوٹ پڑا- اس رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے ما بین جھڑپوں کے دوران آخری اطلاعات ملنے تک پانچ عام شہری جاں بحق جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئ ہے۔
ہندوستان کے سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ضلع بڈگام میں پولنگ کے آغاز کے ساتھ احتجاجی مظاہرین نے کم از کم ایک درجن مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کو کارروای کرنی پڑی۔