ہندوستان میں ضمنی انتخابات کے نتائج
ہندوستان کی آٹھ ریاستوں کی دس اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمراں بی جے پی نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی آٹھ ریاستوں کی دس اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائچ سامنے آچکے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ حکمراں بی جے پی نے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ تین نشستوں پر کانگریس نے اپنی جیت درج کرائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست ہماچل پردیش کی بھورنچ، ریاست دہلی کی راجوری گارڈن، ریاست راجستھان کی دھول پور، ریاست آسام کی دھیماجی اور ریاست مدھیہ پردیش کی باندھوگڑھ کی، اسمبلی نشستوں پر حکمراں جماعت بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس نے ریاست مدھیہ پردیش کی اٹیر اور ریاست کرناٹک کی ننجن گوڑ اور گنڈلو پیٹ، نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ادھر ریاست مغربی بنگال میں کانٹھی کی نشست ترنمول کانگریس نے جیت لی ہے اور جھارکھنڈ میں جے ایم ایم، لیٹی پاڑا سیٹ پر جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔