ہندوستان: گائے چوری کے الزام میں مسلم نوجوانوں کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i281324-ہندوستان_گائے_چوری_کے_الزام_میں_مسلم_نوجوانوں_کا_قتل
ہندوستان کی ریاست آسام میں گائے چوری کے شبہے میں دو مسلم جوانوں کو قتل کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: گائے چوری کے الزام میں مسلم نوجوانوں کا قتل

ہندوستان کی ریاست آسام میں گائے چوری کے شبہے میں دو مسلم جوانوں کو قتل کر دیا گیا۔


ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے ملی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آسام کے ضلع ناگام کے کچامری پتھر علاقے میں اس وقت ہوا جب کچھ لوگوں نے دو مسلم نوجوانوں کو روکا اور گائے چوری کرنے کے الزام میں ان پر حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجمع نے چراگاہ سے گائے چوری کرنے کے شبہے میں ڈیڑھ کلومیٹر تک دونوں جوانوں کا پیچھا کیا اور پھر بری طرح تشدد کرکے  قتل کردیا۔ پوسٹ مارٹم میں ان دونوں جوانوں کی شناخت ابو حنیف اور ریاض الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں نوجوانوں کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی گئی ہے اور ان کے جسم پر تشدد کے نشان صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
 واضح رہے کہ دیگر ریاستوں کی مانند آسام میں بھی گائے چوری یا اسے ذبح کرنے کے شبہے میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مختلف واقعات سامنے آچکے ہیں تاہم آسام میں حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے۔