ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے کلگام علاقے میں مسلح افراد کا حملہ
May ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں مسلح افراد نے ایک کیش وین پر حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا جبکہ نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ مسلح افراد نے کلگام میں بینک کی ایک کیش وین پر حملہ کرکے سات افراد کو ہلاک کردیا جبکہ پچاس لاکھ کیش رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار اور دوبینک ملازم شامل ہیں۔ مسلح افراد پولیس اہلکاروں کے اسلحے بھی لے کر فرار ہوگئے۔
جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی کے مطابق مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں اور بینک ملازمین کو کیش وین سے باہر نکال کر قتل کیا۔ واقعےکے بعد جموں کشمیر کی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور مسلح افراد کی تلاشی کا کام شروع کردیا۔