سرحدی علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر منتقل
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i282926-سرحدی_علاقوں_کے_عوام_محفوظ_مقامات_پر_منتقل
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور گولہ باری میں اضافے کے باعث سرحدی علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • سرحدی علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر منتقل

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور گولہ باری میں اضافے کے باعث سرحدی علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔

ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں پاکستان پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے-

ہندوستانی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سرحدی دیہاتوں پر ستّر مارٹر گولے فائر کئے ہیں-

ہندوستانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر گذشتہ تین دنوں سے جاری جنگ بندی کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں-

ہندوستانی فوج نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کے ان حملوں کا مناسب جواب دیا جائے گا-

پاکستان نے ہندوستان کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے-

ہندوستان اور پاکستان نے دو ہزار تین میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے تاہم فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر اس فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔