روس اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285232-روس_اور_ہندوستان_کے_درمیان_دو_طرفہ_تعاون_کے_فروغ_پر_تاکید
روس کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے سیاسی فوجی اور اقتصادی میدانوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • روس اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید

روس کے صدر اور ہندوستان کے وزیر اعظم نے سیاسی فوجی اور اقتصادی میدانوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعے کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں نے ہتھیار بنانے کے میدان میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے-

ولادیمیر پوتن نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ماسکو اور نئی دہلی کے درمیان دفاعی اور فوجی میدانوں میں تعاون صرف ہندوستان کو مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیار بھیجنے تک محدود نہیں ہے بلکہ دیگر جدید ترین ہتھیار بھی بنائے جا رہے ہیں-

روس اور ہندوستان کے سربراہوں نے اس اجلاس میں ماسکو کے تعاون سے ہندوستان میں تیسرا ایٹمی بجلی گھر بنانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-

ولادیمیر پوتن نے نریندرمودی کے ساتھ اپنے مذاکرات کو مفید اور دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ روس اور ہندوستان کے سربراہوں کا اجلاس تمام میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا مناسب موقع ہے-

روس اور ہندوستان کے اعلی حکام کی ملاقات، سینٹ پیٹرس برگ کے سہ روزہ بین الاقوامی اقتصادی اجلاس کے ضمن میں ماسکو اور دہلی کے تشکیل پانے والے سالانہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی-