ہندوستان: جموں و کشمیر میں چار مسلح افراد کی ہلاکت
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں ایک فوجی کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی کوشش کو ناکام اور چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے فوجی حکام نے اعلان کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے سے متعلق مسلح افراد کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی کیمپ پر فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا تاہم فوجی کیمپ میں داخل ہونے سے قبل ہی فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے چاروں مسلح حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔سرینگر سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آنے والے اس واقعے میں ہندوستانی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔