ہم امریکہ کو ایک بار پھر بھوکا رکھیں گے: ڈاکٹر محمد باقر قالیباف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455626-ہم_امریکہ_کو_ایک_بار_پھر_بھوکا_رکھیں_گے_ڈاکٹر_محمد_باقر_قالیباف
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے ٹرمپ کے انتخابی سلوگن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو ایک بار پھر بھوکا رکھیں گے۔
(last modified 2026-08-24T13:38:58+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ہم امریکہ کو ایک بار پھر بھوکا رکھیں گے: ڈاکٹر محمد باقر قالیباف

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے ٹرمپ کے انتخابی سلوگن کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو ایک بار پھر بھوکا رکھیں گے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ کو دوبارہ بھوکا رکھیں گے، امریکی بحریہ کے 47  ملاح  بھوکے ہیں اور یہ جھوٹی خبر نہیں ہے۔  

 قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے آج پیر 24 اگست کو ڈاکٹر قالیباف کی تقریر میں تحریف  کرکے، اس کو اپنے سوشل پلیٹ فارم پر شیئر کیا ہے۔

ٹرمپ کی اس حرکت کے جواب میں، اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے، ان کے انتخابی سلوگن کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایک بار پھر امریکہ کو بھوک میں مبتلا کریں گے (Make America Hungry Again) ۔

ڈاکٹر قالیباف نے اپنی اس پوسٹ میں، امریکی عوام کی بھکمری کے بارے میں معتبر امریکی اور بین الاقوامی اداروں کی سرکاری رپورٹوں کے جاری کردہ اعداد وشمار نشر کرکے، امریکی سماج میں بھوک کے بحران کی سچی تصویر پیش کی ہے۔     

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "امریکی بحریہ کے47 فوجی بھی بھوک کا شکار ہیں اور غذائی بدامنی نے پورے امریکہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہر آٹھ  ميں سے ایک امریکی شہری رات کو بھوکا سوتا ہے۔ "

اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے مزید لکھا ہے کہ "1 کروڑ 60 لاکھ امریکی بچے، منظم بھکمری اور معاشی بحران کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور بھکمری سبھی امریکی شہروں کا اہم مسئلہ ہے۔ "

ڈاکٹر قالیباف نے پوسٹ میں ٹرمپ کو مخاطب کرکے لکھا ہے کہ "یہ اعداد و شمار، تمھارے بلف اورفیک نیوز کی طرح جعلی نہیں ہیں اور تم ایرانیوں سے اپنی شکست کی تلافی جھوٹ سے نہیں کرسکتے۔!

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel