ہندوستان کا سب سے وزنی راکٹ خلا میں روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285538-ہندوستان_کا_سب_سے_وزنی_راکٹ_خلا_میں_روانہ
ہندوستان نے ایک انتہائی وزنی راکٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا سب سے وزنی راکٹ خلا میں روانہ

ہندوستان نے ایک انتہائی وزنی راکٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کیا ہے

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے ایسرو نے پیر کی شام انتہائی وزنی سیٹلائٹ لانچ ویکل، جی ایس ایل وی مارک تھری کو خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کیا - ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے اب تک کے سب سے وزنی راکٹ کو پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے شری ہری کوٹہ سے لانچ کیا گیا جو سولہ منٹ بعد خلا میں اپنے مقررہ مقام پر تعینات ہوگیا- ہندوستان کے صدر پرنب مکھر جی اور وزیراعظم نریندرمودی نے ب سے وزنی راکٹ کو خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ کرنے پر ایسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے یہ راکٹ اپنے ساتھ تین ہزار ایک سوچھتیس کلوگرام وزن کا مواصلاتی نظام جی سیٹ انیس، اپنے ساتھ لے کر خلا میں گیا ہے