ہندوستان کا دعوی آئی ایس آئی کے تین ایجنٹ گرفتار
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست پنجاب کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے وابستہ تین جاسوسوں کو گرفتار کر لیاہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست پنجاب کی پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے وابستہ سیکھوں کی کالعدم تنظیم کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے یہ تینوں افراد ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔اس رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ ماہ بھی ریاست اترپردیش میں پاکستان کی آئی ایس آئی سے وابستہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
ٹیگس