کشمیر کی صورتحال حکومت کی ناکامی کی علامت ، سونیا گاندھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i285686-کشمیر_کی_صورتحال_حکومت_کی_ناکامی_کی_علامت_سونیا_گاندھی
ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال حکومت کی ناکامی کی علامت ، سونیا گاندھی

ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے

نئی دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائشگاہ پر کانگریس پارٹی  کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال مودی حکومت کی ناکامی علامت ہے - ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں پہلے امن تھا لیکن اب پوری وادی میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے ہر طرف کشیدکی اور ٹکراؤ کی صورتحال ہے- سونیا گاندھی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف لوگوں کو بھڑکانے اوراشتعال دلانے کا ہی کام کیا ہے - انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو جان بو جھ کرالگ تھلگ کیا جا رہا ہے- ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے اورباہمی رواداری کومستحکم بنانے کے لئے برسوں تک جو کام کیا گیا تھا اس پر موجودہ حکومت کی تفرقہ انگیز پالیسیوں نے پانی پھیر دیا جس کی وجہ سے کشمیر میں بقول ان کے آئے دن تشدد آمیزکارروائیاں اور پتھراؤ کے واقعات پیش آرہے ہیں- انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کشمیر کی حساس صورتحال سے غیر حساس طریقے سے نمٹ رہی ہے اور مقامی باشندوں سے مخاصمانہ انداز میں پیش آرہی ہے - سونیاگاندھی نے وادی کشمیر میں بڑی تعداد میں فوجی اور سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ بحران کو پرامن طریقے سے حل کرے اور کشمیری باشندوں کا اعتماد بحال کرے -