ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی
Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
ہندوستان اور چین کے مشترکہ سرحدی علاقے میں چین کے دو فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر ہندوستان کے اعتراض کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
نئی دہلی نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ چینی ہیلی کاپٹروں نے سرحدی علاقے برہوتی پر پرواز کر کے ہندوستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ علاقے میں خطرات پیدا ہونے کا باعث ہو سکتا ہے-
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ھواچون اینگ نے بھی نئی دہلی کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے-
انھوں نے کہا کہ چین کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے معمول کی پروازیں انجام دی ہیں اور ہندوستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ہے-
چین کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی سے متعلق دعوے کی تردید کی ہے-
ٹیگس