ہندوستان کا خلیج فارس کے عرب ممالک کو مشورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i286206-ہندوستان_کا_خلیج_فارس_کے_عرب_ممالک_کو_مشورہ
ہندوستان نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ موجودہ بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا خلیج فارس کے عرب ممالک کو مشورہ

ہندوستان نے خلیج فارس کے عرب ممالک سے کہا ہے کہ وہ موجودہ بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔

 ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں خلیج فارس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات توڑنے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ تمام فریقوں کو اپنے اختلافات کو تعمیری بات چیت کے ذریعے باہمی احترام اور خود مختاری کو یقینی بنانے اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی بین الاقوامی روایت کی بنیاد پر حل کیا جانا چاہیے۔ ہندوستان سمجھتا ہے کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت اہم ہے۔

خلیج فارس کے ممالک کے بحران پراپنا موقف واضح کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ عالمی امن و استحکام کے لئے بین الاقوامی دہشت گردی، تشدد، انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے اوراس سے تمام ممالک کو مربوط اور جامع شکل سے لڑنا ہوگا۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ طویل عرصے سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔ 80 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی ورکرزان ممالک میں رہتے ہیں اور ان ممالک میں علاقائی امن و استحکام سے ہمارے مفادات بھی وابستہ ہیں۔