دارجلنگ بند کے دوران پرتشدد کارروائیاں ، آئی آر بی کا اسسٹینٹ کمانڈر ہلاک
ہندوستان میں دارجینگ بند کے دوران ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں آئی آر بی کا ایک اسسٹینٹ کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔
ہندوستانی ذرائع سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گورکھا جن مکتی مورچہ جے جی ایم کے کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں انڈین ریزرو بٹالین آئی آر بی کے ایک اسسٹینٹ کمانڈر کی موت ہو گئی۔
اگرچہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مختلف گورکھا لینڈ میں تشدد کے واقعات میں شدید زخمی ہونے والے آئی آر بی کے اسسٹینٹ کمانڈرکرن تمانگ کی حالت بہتر ہے۔
ممتابنرجی نے اس سے پہلے آئی آر بی افسر کی مظاہرین کے حملے میں ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ دارجلنگ میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ نہیں کی ہے۔
دارجلنگ کے عوام اپنی علیحدہ ریاست کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کے لئے انھوں نے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
یہ ہڑتال گذشتہ چھے دنوں سے جاری ہے۔
اس دوران ہڑتالیوں نے جلوس نکالنے کی کوشش کی اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں آئی آر بی کی دوسری بٹالین کے اسسٹینٹ کمانڈر کرن تمانگ نے جو بری طرح زخمی ہوگئے تھےاسپتال میں دم توڑ دیا۔