امریکہ کے ساتھ اہم سمجھوتہ کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ ہالینڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i288246-امریکہ_کے_ساتھ_اہم_سمجھوتہ_کے_بعد_ہندوستان_کے_وزیراعظم_کا_دورہ_ہالینڈ
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ اور یورپی ممالک کے دورے کے تیسرے اور آخری پڑاؤ کے تحت منگل کو ہالینڈ پہنچ گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ اہم سمجھوتہ کے بعد ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ ہالینڈ

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ اور یورپی ممالک کے دورے کے تیسرے اور آخری پڑاؤ کے تحت منگل کو ہالینڈ پہنچ گئے-

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے قبل امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا-

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی تعاون میں توسیع کا ارادہ ظاہر کیا- وائٹ ہاؤس میں ہندوستان - امریکہ کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے قریبی ساتھیوں کی طرز پر ہی امریکہ اور ہندوستان نے برابری کی بنیاد پر جدید سیکورٹی آلات اور ٹیکنالوجی پر مل کر کام کرنے کی امید ظاہرکی ہے- بیان کے مطابق امریکہ نے اہم تعاون کے طور پر ہندوستان کو تسلیم کر لیا ہے-

دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد ہالینڈ پہنچنے نے نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی کہ میں ہالینڈ پہنچ چکا ہوں، یہ بہت اہم دورہ ہے جس میں ایک اہم دوست کے ساتھ تعلقات قریبی ہوں گے-

ہالینڈ پہنچنے پر اس ملک کے وزیر اعظم مارک روٹ نے مودی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان اب ایک عالمی اقتصادی طاقت ہے- ہمارے پاس ہندوستان کو پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے-