مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں کے خلاف احتجاج
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i288510-مسلمانوں_پر_انتہاپسند_ہندوؤں_کے_حملوں_کے_خلاف_احتجاج
مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں کے خلاف سیکڑوں ممبران پارلیمنٹ اور ہندو و مسلم صحافیوں نے دھرنا دیا اور اس کی مذمت کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں کے خلاف احتجاج

مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں کے خلاف سیکڑوں ممبران پارلیمنٹ اور ہندو و مسلم صحافیوں نے دھرنا دیا اور اس کی مذمت کی۔

اطلاعات کے مطابق گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ٹرین میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان کے قتل کے خلاف دہلی، ممبئی، کلکتہ، حیدرآباد اور مغربی بنگال کے مختلف علاقوں  سمیت ہندوستان کے کئی شہروں میں مظاہرے کئے گئے اور اس کی مذمت کی گئی-

ہندوستان کی ویلفیئر پارٹی کے سربراہ قاسم رسول الیاس نے کہا ہے کہ جب سے نریندر مودی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے ملک میں مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملے، تیز ہو گئے ہیں اور اس سے ہندوستان کی شبیہ کو سخت نقصان پہنچا ہے-

قاسم رسول الیاس نے مسلمانوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں اور قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے وزیراعظم کی جانب سے ان حملوں پر کوئی توجہ نہ دینے پر شدید تنقید بھی کی-

کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے بھی کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت کو مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند ہندوؤں کے حملوں کو روکنا چاہئے-