ہندوستانی وزیراعظم کی جانب سے ہندو انتہاپسندوں کو انتباہ
Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نے انتہا پسندہندو گروہوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کی حفاظت کے بہانے بےگناہ انسانوں کا قتل قابل قبول نہیں ہے-
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو احمد آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مسلمانوں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے- نریندرمودی نے ہندوستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے مل کر کوشش کریں -