ہندوستانی وزیراعظم کا دورہ تل ابیب
ہندوستانی وزیر اعظم منگل کو تین روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں-
صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے تل ابیب ائیرپورٹ پہنچ کر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کیا- یہ کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ اسرائیل ہے-
نریندر مودی کے اس دورے کوخود اسرائیل بہت اہم قرار دے رہا ہے- نریندر مودی کےلئےاسرائیل میں ایسی خاص تقریب منعقد کی گئی کہ جس کا انعقاد اب تک صرف امریکی صدور اور پوپ کے لئے ہی کیا جاتا رہا ہے-
اس دورے کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی صیہونی حکومت کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے- نریندر مودی کے اس دورے کے دوران ہندوستان اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے پچیس سال بھی مکمل ہو رہے ہیں-
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، چھے جولائی تک اسرائیل میں ہی رہیں گے- اس کے بعد جی ٹؤنٹی سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے لئے، وہ جرمنی کے ہیمبرگ جائیں گے-