مغربی بنگال، چوبیس پرگنہ میں کشیدگی برقرار
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع چوبیس پرگنہ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
حکام کے فیس بک پر ایک توہین آمیز پوسٹ کے بعد چوبیس پرگنہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور مشتعل لوگوں نے متعدد دوکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
حکام نے حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعنیات کردیا ہے جبکہ بشیرہاٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالات کشیدہ ضرور ہیں تاہم ان کے کنٹرول میں ہیں اور جمعرات سے حالات معمول پر لو ٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
مقامی انتطامیہ نے بی جے پی ، کانگریس اور بایاں محاذ کے لیڈروں کو شمالی چوبیس پرگنہ کے بشیر ہا ٹ سب ڈویژن کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے سے پولس انتظامیہ نے روک دیا۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق ضلع کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ حالات اب بھی کشیدہ ہیں اور کسی بھی وفد کے دورہ سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔