ہندوستان کے زیرانتطام کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i289490-ہندوستان_کے_زیرانتطام_کشمیر_میں_ہڑتال_اور_مظاہرے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتطام کشمیر میں ہڑتال اور مظاہرے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جمعے کے روز وادی کے طول وعرض میں غیر اعلانیہ ہڑتال رہی اور کئی مقامات پر لوگوں نے سڑکوں پرنکل کرمظاہرے کیے۔
اننت ناگ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔
سخت سیکورٹی کی وجہ سے وادی میں متعدد مقامات پر نماز جمعہ ادا نہیں کی جاسکی۔ حکومت نے سرکردہ کشمیری رہنماؤں کو پہلے ہی ان کے گھروں میں نظر بند کر رکھا ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں یہ مظاہرے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی پہلی برسی سے ایک دن پہلے کیے گئے ہیں۔
ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ برس آٹھ جولائی کو ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی اور ان کے دوساتھیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
کشمیری رہنماؤں نے سنیچر سے ایک ہفتے تک بڑے پیمانے پر مظاہروں کی بھی کال دی ہے۔
حکام نے حالات کو قابو میں رکھنے اور مظاہروں کو روکنے لیے وادی بھر میں حفاظتی انتظامات اور بیس ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔