دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عالمی تعاون کی اپیل
ہندوستان کے وزیر اعظم نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو دنیا کا ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی نے ہیمبرگ میں گروپ بیس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام دہشت گرد ایک ہی فکر کے حامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لشکرطیبہ، داعش اور بوکوحرام جیسےگروہ قتل، نفرت و تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نریندرمودی نے کہا کہ جو ممالک اپنے سیاسی اہداف کے لئے دہشت گردی کا استعمال کرتے ہیں انھیں گروپ بیس کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنے کی اجازت نہیں دی جانا چاہئے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نےگروپ بیس کے ذریعے دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کرنے، دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے، مجرموں کی حوالگی کے عمل کو تیز اور آسان بنانے نیز دہشت گردوں کے ناموں کے تبادلے کی اپیل کی۔
ہندوستانی وزیر اعظم نے آخر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے اجتماعی کوششوں کا بھی مطالبہ کیا۔