ہندوستان کا سلفیت کے مبلغ ذاکر نائیک کی شہریت سلب کرنے کا اعلان
Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستانی حکومت سلفیت و وہابیت کے مبلغ ذاکر نائیک کی شہریت منسوخ کر رہی ہے۔
ارنا کے مطابق، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ سلفی دھڑے کے مبلغ ذاکر نائک نے پیس ٹی وی چینل اور اسلامی تحقیقاتی مرکز میں اشتعال انگیز تقریر کی ہے اور لوگوں کو دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کی ہے۔
ممبئی پاسپورٹ محکمہ نے منگل کو اعلان کیا کہ ذاکر نائک کی شہریت جلد ہی منسوخ کر دی جائے گی۔
پاسپورٹ کے محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ ذاکر نائک جس ملک میں ہوں وہاں 10 دن کے اندر اندر اپنا پاسپورٹ ہندوستانی سفارت خانے کے حوالے کر دیں۔