ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ، تین ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i290076-ہندوستان_کے_زیرانتظام_کشمیر_میں_جھڑپ_تین_ہلاک
ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کشمیرمیں تین عسکریت پسندوں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ، تین ہلاک

ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کشمیرمیں تین عسکریت پسندوں کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ان تینوں کشمیریوں کو ماگام علاقے میں گولی مار کر قتل کردیا ہے۔
کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نئے دور میں گذشتہ آٹھ جولائی سے اب تک دوسو سے زیادہ کشمیری جاں بحق، ہزاروں زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بارہا تاکید کی ہے کہ جب تک کشمیریوں کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک حکومت کے خلاف ان کی جد و جہد جاری رہے گی۔
کشمیری عوام، کشمیریوں کی صورت حال کا تعین کرنے کے لئے ریفرینڈم کے مطالبہ کر رہے ہیں۔