ہندوستان: سیلاب اور زمین کھسکنے سے کم سے کم چوبیس افراد ہلاک
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
مشرقی ہندوستان میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے باعث کم سے کم چوبیس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں گذشتہ کئی دنوں سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کے ساتھ ہی زمین کھسکنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
ہندوستانی حکام نے زمین کھسکنے اور سیلاب کے نتیجے میں چوبیس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ہوئے۔
ہندوستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔