ہندوستان کا چین کے ساتھ اختلافات کے حل پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i290096-ہندوستان_کا_چین_کے_ساتھ_اختلافات_کے_حل_پر_زور
ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ، مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کر سکتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا چین کے ساتھ اختلافات کے حل پر زور

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور بیجنگ، مذاکرات کے ذریعے باہمی اختلافات ختم کر سکتے ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ ایس جے شکر نے چین کے سینیئر سیاستداں یانگ جے چی سے بات چیت کے بعد مثبت تعلقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایس جے شنکر نے بدھ کو سنگاپور میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے سرحدی تعلقات کو دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کا سبب نہیں بننا چاہئے۔
انہوں نے سکّم کے مسئلے پر ہندوستان اور چین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ سرحد کے حوالے سے اختلافات کی وجہ سے ہندوستان اور چین کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔
ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ کے مطابق اس معاملے کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔