ہندوستان کو چین کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i291516-ہندوستان_کو_چین_کا_انتباہ
چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سرحد سے ہندوستانی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ہی بحران کو حل کئے جانے کے بارے میں مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو چین کا انتباہ

چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سرحد سے ہندوستانی فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ہی بحران کو حل کئے جانے کے بارے میں مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے پیر کے روز ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بیجنگ، نئی دہلی سے اس بات کا خواہاں ہے کہ وہ اپنی غلطی کے ازالے اور اشتعال انگیزی روکنے کے لئے عملی طور پر اقدامات عمل میں لائے اور سرحدی علاقوں میں امن کی برقراری کے لئے بیجنگ کے ساتھ تعاون کرے۔

اس ترجمان نے کہا کہ ہندوستان کو چین کی فوجی طاقت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

ہندوستان کی حکومت نے حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی بڑھنے کے بعد ریاست سکّیم کی ڈوکالا سرحد پر اپنے تین ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی، ڈوکالا کے علاقے میں چین کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے خلاف ہندوستان کے احتجاج کے بعد شدّت اختیار کر گئی ہے۔