نتیش کمار ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i291928-نتیش_کمار_ایک_بار_پھر_بہار_کے_وزیر_اعلی
بدھ کو ریاست بہار کے وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے نتیش کمار جمعرات کو پھر وزیراعلی بن گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • نتیش کمار ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلی

بدھ کو ریاست بہار کے وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے نتیش کمار جمعرات کو پھر وزیراعلی بن گئے۔

نتیش کمار نے لالو پرساد یادو سے اتحاد توڑ کر بی جے پی اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما نتیش کمار نے چھٹی دفعہ بہار کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔نیش کمار کے بعد بی جے پی کے رہنما سشیل کمار مودی نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

بدھ کی شام نتیش کمار کے استعفے کے بعد بہار کی بیس مہینے کی اتحادی حکومت ختم ہوگئی تھی۔ رات گئے ریاست بہار کےگورنر سے ملاقات میں نتیش کمار نے ایک سو بتیس ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا،جس میں بی جے پی کے اراکین بھی شامل ہیں۔
نتیش کمار کو دو دن کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔
کرپشن میں ملوث لالو پرساد کے بیٹے کے مسئلے پر اختلافات پیدا ہونے کے بعد نتیش کمار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سن دوہزار پندرہ میں لالو پرساد اور نتیش کمار نے بہار میں اتحادی حکومت تشکیکل دی تھی۔