سرحدی کشیدگی سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید
Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کئے جانے پر تاکید کی ہے۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے ہندوستان کے عزم کا ذکر کیا اور کہا کہ نئی دہلی، سکم کے دوکالا سیکٹر پر چین کے ساتھ کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا پابند ہے۔
وی کے سنگھ نے کہا کہ حکومت ہندوستان سفارتی طریقے سے چین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں امن و ثبات کے تحفظ کے لئے تعاون کرے گی۔
درایں اثنا ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر ہیں۔