ہندوستان میں بارش اور سیلاب سے سیکڑوں افراد ہلاک اور بے گھر
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i292034-ہندوستان_میں_بارش_اور_سیلاب_سے_سیکڑوں_افراد_ہلاک_اور_بے_گھر
ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں میں سیلاب اور زمین کھسنے کے واقعے میں کم سے کم ایک سو ا‎سی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بارش اور سیلاب سے سیکڑوں افراد ہلاک اور بے گھر

ہندوستان کے شمال مغربی علاقوں میں سیلاب اور زمین کھسنے کے واقعے میں کم سے کم ایک سو ا‎سی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ہندوستانی حکام نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ملک کی شمال مغربی ریاستوں میں گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک کم سے کم ایک سو اسی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہيں جبکہ بیس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
ریاست گجرات کےڈیزاسٹر مینیجمنٹ آرگنائيزیشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئي دن سے گجرات میں ہونے والی شدید بارشوں کے سبب جاری ہونے والے سیلاب کے نتیجے میں ستائیس ہزار افراد بے گھر اور تقریبا ساٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔
ہندوستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن ریجیجو نے جمعے کو پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں اور زمین کھسکنے کے سبب کم سے کم چھے سو افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ تیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہيں۔