آدھا ہندوستان سیلاب کی لپیٹ میں
Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
نصف ہندوستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں
ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی ریاست ، آسام، راجستھان اور گجرات کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی سیلاب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے - آسام میں سیلاب سے اسّی ، بنگال میں انتالیس اور گجرات میں ستر سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گجرات میں نو سو سے زیادہ جانور ہلاک ہو چکے ہیں - بنگال میں ہو رہی تیز بارشوں نے لوگوں کے مسائل بڑھا دیئے ہیں کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جبکہ ریاست گجرات میں تیزبارش کے باعث ریلوے کا نظام اب بھی متاثر ہے -