آدھا ہندوستان سیلاب کی لپیٹ میں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i292536-آدھا_ہندوستان_سیلاب_کی_لپیٹ_میں
نصف ہندوستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • آدھا ہندوستان سیلاب کی لپیٹ میں

نصف ہندوستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں

ہندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی ریاست ، آسام، راجستھان اور گجرات کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی سیلاب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے - آسام میں سیلاب سے اسّی ، بنگال میں انتالیس اور گجرات میں ستر سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گجرات میں نو سو سے زیادہ جانور ہلاک ہو چکے ہیں - بنگال میں ہو رہی تیز بارشوں نے لوگوں کے مسائل بڑھا دیئے ہیں کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جبکہ ریاست گجرات میں تیزبارش کے باعث ریلوے کا نظام اب بھی متاثر ہے -