کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i292792-کشمیر_میں_ہندوستانی_فوج_اور_علیحدگی_پسندوں_کے_درمیان_جھڑپ
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے شوپیاں اور کلگام میں آج صبح علیحد گی پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان تصادم میں ایک فوجی افسر اور دو فوجی مارے گئے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق جنوبی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے ذریعے سیکورٹی اہلکاروں کے تلاشی دستے پر گولی باری کرنے سے ایک میجر سمیت دوفوجی اہلکار مارے گئے اور ایک فوجی زخمی ہوگیا- ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ کلگام ضلع میں علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے گوپال پورا میں گھیرابندی کر کے چھاپہ ماروں کو خودسپردگی کے لئے کہا لیکن انھوں نے گولیاں چلانا شروع کردیں - سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس میں دونوں علیحدگی پسند مارے گئے-