ریاست بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں شدید بارش اور سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعے میں درجنوں افراد اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں
مشرقی ریاست بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں مختلف اضلاع میں ندیاں خطرکے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور امدادی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں- ہندوستانی میڈیا کے مطابق بہار میں اب تک ستر افراد سیلاب کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ پینسٹھ لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں - بہار میں سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی اریّا، کشن گنج ، پورنیا اور کٹیہار میں مچائی ہے- بتایا جاتاہے کہ بہار میں سیلاب سے پینتیس لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں - ریاستی وزیراعلی نتیش کمار نے متاثرہ علاقوں کا ہوائی معائنہ کیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کی حکومت کو ہر ممکن مدد ک یقین دہانی کرائی ہے - ادھرہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں زمین کھسکنے کے نتیجے میں چھیالیس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دس افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں کوٹ روپی میں پیش آیا - زمین کھسکنے کے اس واقعے میں منڈی سے پٹھان کوٹ جانےوالی اہم شاہراہ کا دو سو میٹر حصہ بھی تباہ ہوگیا ہے - شاہراہ پر موجود دوبسیں اور متعدد گاڑیاں بھی زمین کھسکنےکے واقعے کی زد میں آگئیں- دوسری جانب ریاست اترا کھنڈ میں بادل پھٹ جانے کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں - ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ ریاست اترا کھنڈکے علاقے پتھوڑا گڑھ میں بادل پھٹ جانے اور شدید بارش کی وجہ سے سترہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گیارہ افراد لاپتہ ہیں جن میں پانچ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں -