کشمیرکا حل گالی اور گولی سے نہیں سے نکلے گا، مودی
ہندوستان میں اکہتریوں یوم آزادی آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہندوستان کے اکہترویں یوم آزادی پر مرکزی دارالحکومت سمیت سبھی ریاستوں کے دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈکوارٹر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
ہندوستان کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب دہلی کے تاریخی لال قلعہ میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدت کے نام پر تشدد ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن، بھائی چارے اور رواداری کا ملک ہے اس لئے اس ملک میں عقیدت کے نام پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
نریندرمودی نے کہا کہ ذات پات اور فرقہ واریت کا زہر ہمارے ملک کے لئے کبھی بھی فائدے مند ثابت نہیں ہوگا اور اس کی حمایت نہیں کی جانی چاہئے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ گالی سے نکلےگا اور نہ گولی سے بلکہ کشمیریوں کو گلے لگانے سے نکلے گا اور ہم اس کے لئے پرعزم ہیں۔
نریندرمودی نے کہا کہ کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف ملک کی لڑائی جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوٹ کھسوٹ کی اب کوئی جگہ نہیں ہے۔