نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دوئیبا نئی دہلی پہنچے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i295224-نیپالی_وزیراعظم_شیر_بہادر_دوئیبا_نئی_دہلی_پہنچے
نیپال کے وزیر اعظم پانچ روزہ دورے پر بدھ کی صبح ہندوستان پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  •  نیپالی وزیراعظم شیر بہادر دوئیبا نئی دہلی پہنچے

نیپال کے وزیر اعظم پانچ روزہ دورے پر بدھ کی صبح ہندوستان پہنچے ہیں۔

 نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر دوئبا کا استقبال ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کیا- شیر بہادر دوئبا کا یہ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے-

نیپال کے وزیراعظم کے ہمراہ انسٹھ رکنی اعلی سطحی وفد بھی ہندوستان آیا ہے- شیربہادر دوئبا آج نئی دہلی میں ہندوستانی تاجروں سے خطاب بھی کیا۔

کل جمعرات کو صدارتی محل میں انھیں استقبالیہ دیا جائےگا اور اس کے بعد وہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں کے-

نیپالی وزیراعظم اپنے ملک روانہ ہونے سے پہلے آندھرا پردیش میں تروپتی اور بہار میں بودھ گیا بھی جائیں گے-