ہندوستان اور پاکستانی فوجی کمانڈروں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i295318-ہندوستان_اور_پاکستانی_فوجی_کمانڈروں_کی_ملاقات
پاکستان اور ہندوستان کے فوجی کمانڈروں نے لائن آف کنٹرول پر ماحول کو پرسکون بنانے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور پاکستانی فوجی کمانڈروں کی ملاقات

پاکستان اور ہندوستان کے فوجی کمانڈروں نے لائن آف کنٹرول پر ماحول کو پرسکون بنانے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی روکنے پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق، پاکستان اور ہندوستان کے فوجی کمانڈروں کا اجلاس جمعرات کے روز جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر کے قریب ہوا۔ اجلاس میں، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پوری لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں کے درمیان رابطہ چینل قائم کیے جائیں گے۔
ہندوستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے چکاں باغ کے راستے کشمیر کے دونوں جانب تجارت اور نقل حمل کو دوبارہ شروع کرنے اور لائن آف کٹنرول پر تحمل و برداشت سے کام لینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتیجے میں پچھلے ماہ کے دوران نو ہندوستان اور پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اضافہ ہوا ہے۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف روزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔