ڈیرہ سچا سودا کے حامیوں کے ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 32
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i295604-ڈیرہ_سچا_سودا_کے_حامیوں_کے_ہنگاموں_میں_ہلاکتوں_کی_تعداد_32
ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو سزائے قید سنائے جانے کے بعد بھڑکے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد بتیس ہوگئی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • ڈیرہ سچا سودا کے حامیوں کے ہنگاموں میں ہلاکتوں کی تعداد 32

ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو سزائے قید سنائے جانے کے بعد بھڑکے ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد بتیس ہوگئی ہے

جمعے کو ہریانہ کے علاقے پنچکولہ میں سی بی آئی عدالت کے ذریعے ڈیرہ سچاسودا ارگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو سزائے قید سنائے جانےکے بعد ہریانہ پنجاب، دہلی، راجستھان اور اترپردیش میں بھی خونریز فسادات پھوٹ پڑے تھے - حکام کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں شدید ہنگاموں کے باعث بتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ڈھائی سو افراد زخمی ہوئے ہیں- ڈیرہ کے حامیوں نے سیکڑوں گاڑیوں اور نجی و سرکاری املاک کو آگ لگادی - ہریانہ سرسا قصبے اور پنچکولہ میں صورتحال ابھی بھی انتہائی کشیدہ ہے جبکہ پنجاب کے بھی دس اضلاع میں کرفیو نافذ ہے یا کرفیو جیسی صورتحال ہے ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں ڈیرہ سچا سودا کے دسیوں آشرم کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ سرسا میں ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کوارٹر کو خالی کرالیا گیا ہے